پشاور میں خود کش دھماکا، ایڈیشنل آئی جی محافظ سمیت شہید، 6 اہلکار زخمی


پشاور(24 نیوز): پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس گاڑی کے قریب خودکش دھماکے میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹرز اشرف نور اور ان کا گن مین شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔

 

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پولیس اشریف نور گھر سے دفتر جا رہے تھے کہ حیات آباد کے علاقے تاتارا پارک کے قریب خودکش بمبار نے خود کو انکی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی محافظ سمیت شہید، جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔  گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا جبکہ جائے وقوع سے شواہد جمع کیے جا رہے ہیں اور واقع کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔