انسداد دہشتگردی کا عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

انسداد دہشتگردی کا عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم


اسلام آباد(24 نیوز)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

جج نے ریمارکس دئیے کہ تفتیشی افسر بتائیں عمران خان کب بیان ریکارڈ کرانے آئیں۔

عدالت نے عمران خان کا چاروں مقدمات میں بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کر دی۔