بلیک فرائی ڈے پر پابندی کیلئے وزیر اعظم اور وزرائے اعلیٰ کو خط


لاہور(24 نیوز): بلیک فرائی ڈے منانے پر پابندی عائد کرانے اور اسلامی تہواروں کی ترویج کیلئے صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان اور چاروں وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ دیا گیا۔

 اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہر سال عالمی سطح کی طرح ملک بھر میں بلیک فرائی ڈے منایا جاتا ہے جو کہ اسلامی نظریات اور روایات کی خلاف ورزی ہے۔

 مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بلیک فرائی ڈے کی طرح دیگرتہواروں کی وجہ سے مغربی کلچر پروان چڑھ رہا ہے جبکہ بلیک فرائیڈے کی بجائے برائٹ فرائیڈے کے نام سے صارفین کو سہولت مہیا کی جاسکتی ہے لہٰذا اسلامی نظریاتی کونسل سمیت دیگر حکام اس معاملے کی سنگینی کا جائزہ لے کر اسلامی تہواروں کی ترویج کی قانون سازی کریں۔