پاکستان پیپلز پارٹی کا مخالف الائنس کو عوامی طاقت سے شکست دینے کا فیصلہ

کراچی (24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے مخالف الائنس جی ڈی اے کو عوامی طاقت سے شکست دینے کا فیصلہ کرلیا،سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی عمرکوٹ اور تھر پارکر اضلاع کا اجلاس آج شام چار بجے بلاول ہائوس کراچی میں طلب کر لیا گیا ہے


تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے مخالف الائنس جی ڈی اے کو عوامی طاقت سے شکست دینے کا فیصلہ کرلیا،سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی عمرکوٹ اور تھر پارکر اضلاع کا اجلاس آج طلب کرلیا،اجلاس آج شام چار بجے بلاول ہائوس کراچی میں ہوگا۔

اجلاس میں تھرپاکر اور عمرکوٹ کے منتخب نمائندے اور پارٹی رہنما شرکت کریں گے،اجلاس میں دونوں اضلاع کی سیاسی صورتحال عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے حکمت عملی بنائی جائے گی،دونوں اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔