خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکر کی آج 65 ویں سالگرہ

خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکر کی آج 65 ویں سالگرہ


لاہور (24 نیوز):محبت کی خوشبو شعروں میں سمونے والی شاعرہ پروین شاکر کی آج 65 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں مقررین پروین شاکر کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

پروین شاکر 24 نومبر 1952ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے انگلش لٹریچر اور زبان دانی میں گریجویشن کیا اور بعد میں انہی مضامین میں جامعہ کراچی سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی، انھوں نے بہت چھوٹی سی عمر میں شعر و شاعری کا آغاز کیا۔

پروین شاکر کی پہلی کتاب خوشبو 1976 میں شائع ہوئی جبکہ ان کی دیگر مشہور کتابوں میں صدِبرگ، خودکلامی ، کف آئینہ  اور انکار شامل ہیں۔

پروین شاکر کو اُردو ادب کی منفرد لہجے کی شاعرہ ہونے کی وجہ سے بہت کم عرصے میں اندرون اور بیرون ملک بے پناہ شہرت حاصل ہو گئی انہیں پرائڈ آف پرفارمنس اور آدم جی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔