سرگودھا:بھیرہ میں فائرنگ،باپ بیٹا اور بہو جاں بحق

سرگودھا(24نیوز)سرگودھا کے علاقہ بھیرہ میں اندھا دھند فائرنگ کر ایک ہی گھر کے تین افراد کو قتل کر دیا مسلح افراد قتل کے بعد فراد ہونے میں کامیاب قتل ہونے والے میاں بیوی اور سسر شامل ہیں جن کی شناخت نور الہی ظہور الہی اور منور بی بی کے نام سے ہو گئی۔


تفصیلات کے مطابق نعشیں اس وقت بھیرہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پوسٹمارٹم کے لیے موجود ہیں جہاں ان کا پوسٹمارٹم کیا جا رہا ہے ذرائع کا بتانا ہے کے مبینہ طور پر مسلح افراد پراچہ محلہ میں ایک گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کر دی جسکے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پر ہی جانبحق ہو گئے تاحال قتل کی وجہ کے بارے میں ابھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا قتل خاندانی دشمنی ہے یا ڈکیتی کا نتیجہ ہے۔

24نیوز پر خبر چلتے ہی ڈی پی او سرگودھا چوھدری سہیل احمد نے ڈی ایس پی بھلوال سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور قتل کرنے والے مسلح افراد کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جبکہ علاقے میں اس تہرے قتل کی واردات کے بعد علاقہ میں شدید خوف و حراس اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور اہل علاقہ غم و غصہ میں مبتلا ہیں۔