کراچی، بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے بچی جاں بحق، 2بسیں نذر آتش

کراچی، بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے بچی جاں بحق، 2بسیں نذر آتش


کراچی (24 نیوز): کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر تیزرفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 6 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے دو بسوں کو آگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر دو بسوں کے درمیاں لگنے والی ریس نے برابر سے گذرنے والی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 6 سالہ بچی سکینہ جاں بحق ہوگئی اور موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا، حادثہ کے بعد بس میں سوار مسافر مشتعل ہوگئے اور بس کے شیشے توڑ ڈالے اور دونوں بسوں کو آگ لگا دی، حادثے کے بعد دونوں بسوں کے ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے۔

 جاں بحق ہونے والی بچی کے چچا نے 24 نیوز سے بات کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان دونوں بسوں کے روٹس کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔

پولیس اور فائربرگیڈ حکام نے جائے وقوع پر پہنچ کر آگ بجھا کر دونوں بسوں کو راستے سے ہٹا دیا۔