پاکستان اسٹاک ایکسچینج بحرانی کیفیت سے دوچار

کراچی(24نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج بحرانی کیفیت سے دوچار ہے ،اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ پر خود مختار بروکرز کی تعیناتی روک دی گئی،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بورڈ آف ڈائریکٹرز گذشتہ نو ماہ سے نا مکمل ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج بحرانی کیفیت سے دوچار
PSE


تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج بحرانی کیفیت سے دوچار ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بورڈ آف ڈائریکٹرز گذشتہ نو ماہ سے نا مکمل ہے،ایس ای سی پی اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کرنے میں ناکام ہے ، اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ پر خود مختار بروکرز کی تعیناتی روک دی گئی۔

ایس ای سی پی نے خود مختار ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے لیے ایس آر او جاری کردیا،بروکرز ایسوسی ایشن نے ایس ای سی پی کو خط لکھ دیا، خط کا متن ہے کہ اسٹاک ایکسچینج کا نیا بورڈ ستمبر میں تشکیل دیا جانا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ کی تشکیل نو نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے. اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ پر خود مختار بروکرز کی تعیناتی کی جائے۔