بلاول بھٹو آج کراچی میں دو مقامات پر ہولو گرام ٹیکنالوجی سے خطاب کرینگے


کراچی (24 نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج کراچی میں دو مختلف مقامات پر ہولو گرام ٹیکنالوجی کے ذریعے خطاب کریں گے۔

ہولوگرام خطاب گلشن حدید اور عمر شریف پارک کے سامنے ہوں گے جبکہ دونوں جلسوں کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی میں آج دو مقامات پر ہولوگرام ٹیکنالوجی پر خطاب کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری آج شام پہلا خطاب گلشن حدید بدھ بازار گرائونڈ میں جلسہ عام سے کریں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی دوسرا خطاب عمر شریف پارک ضیاء الدین ہسپتال کے سامنے کریں گے ، پیپلزپارٹی نے دونوں جلسہ عام کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی۔

گلشن حدید میں ہونے والے جلسے کے انتظامات کی نگرانی مرتضیٰ بلوچ اور سلمان عبداللہ مراد کر رہے ہیں ، عمر شریف پارک کے انتظامات کی نگرانی خلیل ھوت اور کرم اللہ وقاصی کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سیاسی تاریخ پر کراچی میں پہلا ہولو گرام خطاب ہوگا ، بلاول بھٹو زرداری الیکشن تک پاکستان کے مختلف مقامات پر ہولو گرام پر اپنا خطاب جاری رکھیں گے۔