جنید جمشید کی زندگی پر مبنی فلم آنسو یکم دسمبر کو ریلیز ہو گی


 لاہور (24 نیوز) معروف مبلغ دین جنید جمشید مرحوم کے 30 سالہ کیریئر پر مبنی دستاویزی شارٹ فلم آ نسو یکم دسمبرکو ریلیز کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق فلم میں جنید جمشید کی شخصیت کی پوشیدہ جہتوں کو اُجاگر کیا گیا ہے جو اس سے قبل منظر عام پرنہیں آسکیں۔ فلم میں ان کے انتقال سے قبل سلمان احمد کے ساتھ ہونے والی دلچسپ گفتگو شامل ہے اور 7 دسمبر2016ء کو ان کے انتقال سے قبل جہاز میں ہونے والی گفتگو بھی موجود ہے۔

 جنید جمشید اپنی زندگی میں آنسو کے نام سے ایک سپیل پراجیکٹ تیار کرنا چاہتے تھے جس کا مرکزی خیال معروف صوفی شاعر بلھے شاہ کی نظم کدے آمل یار پیاریا کے گرد گھومتا ہے تاہم زندگی نے انہیں اتنی مہلت نہ دی کہ وہ اسے مکمل کرسکتے۔ فلم کے پروڈیوسر اور ہدایتکار پاکستانی نژاد امریکی شہری عمران احمد خان ہیں۔