قومی ٹی ٹوئنٹی : کامران اکمل کے 71 گیندوں پر 150 رنز

قومی ٹی ٹوئنٹی : کامران اکمل کے 71 گیندوں پر 150 رنز


راولپنڈی (24 نیوز) وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے قومی سلیکٹرز کا غصہ اسلام آباد ریجن کے بائولرز پر اتار دیا ، قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں لاہور وائٹس اور اسلام آباد کے درمیان میچ میں کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق میں کسی سے کم نہیں ، کامران اکمل نے پھر ثابت کر دیا ، راولپنڈی میں جاری قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں لاہور وائٹس اور اسلام آباد کے درمیان میچ میں قومی سطح کے تین ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

لاہور وائٹس نے اسلام آباد ریجن کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں سلمان بٹ اور کامران اکمل نے بغیر کسی نقصان کے 209 رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

اس سے قبل ڈومیسٹک کرکٹ میں پہلی وکٹ کی پارٹنر شپ کا عالمی ریکارڈ 207 رنز تھا ،اپنی اننگ کے دوران کامران اکمل نے دو قومی ریکارڈز بھی اپنے نام کئے۔

وکٹ کیپر بلے باز71 گیندوں پر 150 رنز سکور کرتے ہوئے سب قومی سطح پر ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے بڑی اننگ کھیلنے کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کے ساتھ اننگ میں 12 چھکے لگا کر کسی ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔