ایشز،برسبین ٹیسٹ دوسرے روز کا کھیل باؤلرز کے نام رہا

برسبین (24نیوز) برسبین ٹیسٹ کے دوسرے روز باولرز کا پلڑا بھاری رہا ،دوسرے روز مجموعی طور پر271رنز اسکور ہوئے جبکہ 10 وکٹیں گریں ،آسٹریلیا کو انگلینڈ کی برتری ختم کر نے کے لئے 137 رنز درکار ہیں۔


تفصیلات کے مطابق تاریخی ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلیش بلے بازوں کی محتاط بیٹنگ کے بعد دوسرے روز کا کھیل باولرز کے نام رہا۔

انگلش ٹیم نے 196 رنزچار کھلاڑی آؤٹ سے دوسرے روز کھیل کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 302 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی جیمز وینس اور سٹون میں کے ساتھ ساتھ ڈیوڈ میلان نے 56 رنز سکور کئے،آسٹریلیا کی طرف سے مچل سٹارک اور پیٹ کمنز نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

انگلینڈ کے 302 رنز کے تعاقب میں کینگروز نے بیٹنگ شروع کی تو 76 کے اسکور پربین کرافٹ ،ڈیوڈ وارنر ،عثمان خواجہ اور پیٹرز ہینڈ کومب پویلین لوٹ گئے۔

چار وکٹیں گرنے کے بعد سٹیو سمتھ نے شان مارش کے ساتھ مل کر آسٹریلوی بیٹنگ کو مکمل تباہی سے بچاتے ہوئے اسکور کو 165 رنز تک پہنچا دیا،جب کھیل ختم ہو اتو سٹیو سمتھ64 اور شان مارش44 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔