آرمی چیف کا ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس محمد اشرف نور کو خراج تحسین

آرمی چیف کا ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس محمد اشرف نور کو خراج تحسین


راولپنڈی (24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور میں شہید ہونے والے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس محمد اشرف نور کی قربانی کو عظیم قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے اے آئی جی اشرف نورکو سیلوٹ پیش کیا ہے۔

کہتے ہیں کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا ہمارا عزم مزید پختہ ہوا ہے ، مادر وطن کو درپیش چیلنجز سے نجات دلا کر ہی دم لیں گے۔

پولیس کی قربانیاں قابل ستائش ہیں ، دہشت گردی کیخلاف ہمارے حوصلے پست نہ ہونگے۔