سعودی عرب کے قومی ترانے کے خالق ابرہیم خفاجی انتقال کرگئے


ریاض (24 نیوز): سعودی عرب کے قومی ترانے کے خالق ابراہیم خفاجی طویل علالت کے بعد 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے قومی ترانے کے خالف ابرہیم خفاجی کئی ماہ سے بیمار تھے اور مکہ مکرمہ میں کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں زیر علاج تھے جہاں وہ خالقی حقیقی سے جاملے۔ابراہیم خفاجی 1926 کو مکہ المکرمہ میں پیدا ہوئے، اُنہوں نے 6 ماہ کی محنت شاقد کے بعد قومی ترانہ تحریر کیا جس سے انہیں شہرت دوام ملی۔