پشاور:سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگرد گرفتار کرلیے


پشاور(24 نیوز)پشاور میں سپیشل پولیس یونٹ بنوں ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا ، بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں سپیشل پولیس یونٹ بنوں ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جبکہ  بھاری تعداد میں بارودی مواد بھی برآمد کر لیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ، گرفتار ہونے والوں میں مقصود ، فاروق اور بلال احمد شامل ہیں۔

ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔