نیشنل کراٹے چیمپئن شپ لاہور میں شروع ہو گئی

لاہور (24نیوز) نیشنل کراٹے چیمپئن شپ لاہورمیں شروع ہوگئی،ایونٹ میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ،واپڈا ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔


تفصیلات کے مطابق واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے اس ایونٹ کا افتتاح پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کےسربراہ لیفٹینٹ جنرل عارف حسن نے کیا۔ چیمپئن شپ میں واپڈا ۔ آرمی ۔ پولیس ۔ ریلویز ۔ چاروں صوبے ۔ اسلام آباد اور فاٹا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ دس کیٹگیریز میں ایک سو چوالیس مرد جبکہ ایک سو بیس خواتین کھلاڑی شامل ہیں ۔

سید عارف حسن نے کہا کہ دنیا بھرکی ٹیموں کے ٹریننگ کیمپ کا آغاز ہوچکا ہے لیکن پاکستان میں ابھی تک کچھ فائنل نہیں ہوا، کراٹےکھلاڑی سعدی عباس کی ٹریننگ کے لئے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی سے فنڈز کی درخواست کی۔

پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتنےو الے سعدی عباس نے حکومت سے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر تعاون کیا جائے تو اولمپک میں بھی میڈل جیت سکتے ہیں۔

نیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں آنے والے تمام کھلاڑی اپنی ٹیم کی جیت کے لیے میدان میں اتریں ہیں، چیمپئن شپ چھبیس نومبر تک جاری رہے گی۔