حکومت کو قرض دے دے کر بینکنگ سیکٹر میں سرمایہ کم پڑ گیا

کراچی (24نیوز) حکومت کو قرض دے دے کر بینکنگ سیکٹر میں سرمایہ کم پڑ گیا، بینکوں نے ضروریات پوری کرنے کے لیے مرکزی بینک نے قرض لیا۔


اسٹیٹ بینک کے مطابق مارکیٹ میں سرمائے کی کمی دور کرنے کے لیے بینکنگ سیکٹر کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے پندرہ کھرب تہتر ارب بیس کروڑ روپے فراہم کیے گئے، سات روز کے لیے قرض دی جانے والی رقم پر مرکزی بینک پانچ اعشاریہ سات سات فیصد سالانہ کی شرح سے سود وصول کرے گا۔

رواں مالی سال کے آغاز سے ہی حکومتی قرضوں میں اضافے کے باعث منی مارکیٹ مسلسل سرمائے کی قلت کا شکار ہے،، گزشتہ ہفتے کے دوران بھی بینکوں نے مرکزی بینک سے تقریبا پندرہ کھرب روپے سے زائد رقم ادھار لی تھی۔