ایمرسن منانگاگوا نے زمبابوے کے نئے صدر کا حلف اٹھا لیا


ہرارے (24 نیوز)ایمرسن منانگاگوا نے زمبابوے کے نئے صدر کا حلف اٹھا لیا ، سابق صدر موگابے کو تحفظ کی یقین دہانی کرا دی۔

زمبابوے میں سابق صدر رابرٹ موگابے کا ماضی کا حصہ بن گئے ، نئے صدر ایمرسن منانگاگوا  نے ملک کے نئے صدر کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب ہرارے میں ہوئی ، موگابے شریک نہیں ہوئے ، ایمرسن پہلے نائب صدر کے عہدے پر فائز تھے ، موگابے نے انہیں برطرف کیا تھا جس پر اقتدار کی بازی پلٹ گئی۔
حلف اٹھانے سے پہلے نئے صدر نے سابق صدر موگابے سے ملاقات کی اور ان کے اہلخانہ کو مکمل تحفظ کی یقین دہانی کرائی ، موگابے 1980 سے ملک کے صدر تھے۔