بھارت کشمیری قیادت کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہا ہے: صدر آزاد کشمیر


اسلام آباد (24نیوز): صدر آزاد کشمیر مسعود احمد خاں پریس کانفرنس میں برطانیہ میں لگنے والے الزامات کی صفائیاں دیتے رہے، کہتے ہیں فحش تقریب میں شرکت پروپیگنڈہ ہے۔صدر  آزاد  کشمیر  نے  کہا  کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم ، پیلٹ گنز سمیت تمام امور پر برطانوی حکام کے ساتھ  بیٹھک ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر نے لندن کا دورہ کیا، کیا ان پر فحش تقریب کا الزام لگ گیا؟ بیرونی دورے سے واپسی پر انہیں فوری پریس کانفرنس کرنا پڑ گئی۔ مسعود احمد خان کہتے ہیں بھارت کشمیری قیادت کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔ تعلیم سے متعلق تقریب میں فحش ڈانس ایجنڈ ے کاحصہ نہیں تھا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم ، پیلٹ گنز سمیت تمام امورپر برطانوی حکام کے ساتھ بیٹھک ہوئی۔ مسعود خان نے واضح کیاکہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو پاک بھارت میں ایٹمی جنگ کا خطرہ بڑھ جائے گا۔