شنگھائی الیکٹرک پاور کا کراچی میں 9 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان

شنگھائی الیکٹرک پاور کا کراچی میں 9 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان


کراچی (24 نیوز): شنگھائی الیکٹرک پاور نے کراچی میں 2030 تک 9 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

 

شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی کے وفد نے وزیر نجکاری دانیال عزیز سے اسلام آباد میں ملاقات کی، وفد میں کراچی الیکٹرک پاور اور ابراج گروپ کے نمائندے بھی شریک تھے، وفد نے کراچی میں بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 

وفد کا کہنا تھا کہ شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی 2030 تک 9 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی۔ سرمایہ کاری سے کراچی میں بجلی کا سسٹم بہتر کیا جائے گا، متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار بڑھائی جائے گی اور موبائل پاور جنریٹنگ سسٹم نصب کیا جائے گا۔ نئے سسٹم سے کراچی میں بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

 

وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا کہ شنگھائی الیکٹرک کراچی میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائے۔