الیکشن کمیشن کا نیا قانون، 352 سیاسی جماعتوں کو حتمی نوٹس جاری کر دیا

الیکشن کمیشن کا نیا قانون، 352 سیاسی جماعتوں کو حتمی نوٹس جاری کر دیا


 اسلام آباد(24نیوز): الیکشن کمیشن نے 352 سیاسی جماعتوں کو حتمی نوٹس جاری کرتے ہوئے دولاکھ روپے ان لسٹمنٹ فیس ، دو ہزار کارکنوں کی شناختی کارڈز کی کاپی کے ہمراہ فہرست جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ 2 دسمبر تک تفصیلات جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں کو شوکاز کے بعد ڈی لسٹ کر دیا جائے گا۔

الیکشن ایکٹ 2017 میں نئی سیاسی جماعت بنانے اور پہلے سے موجود سیاسی جماعت کا اندراج برقرار رکھنے کیلئے طریقہ کار انتہائی سخت کر دیا گیا ۔ الیکشن کمیشن نے نئے قانون کے مطابق 352 سیاسی جماعتوں کو حتمی نوٹس جاری کرتے ہوئے دو دسمبر تک دولاکھ روپے ان لسٹمنٹ فیس ، دو ہزار کارکنوں کی شناختی کارڈز کی کاپی کے ہمراہ فہرست جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

 نوٹس کے مطابق تمام جماعتوں کو مذکورہ تفصیلات الیکشن کمیشن کو دو دسمبر تک جمع کرانا ہونگی۔ تفصیلات نہ جمع کرانے والی جماعتوں کو شوکاز نوٹس کے بعد ڈی لسٹ کردیا۔ تاحال کسی بھی سیاسی جماعت نے نوٹس کا جواب نہیں دیا۔ اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے 20 اکتوبر اور 10 نومبر کو بھی تمام سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کیا تھا۔