پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس 17 پوائنٹ پربند


 کرچی (24 نیوز): پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رجحان رہا، سارے دن زبردست اتار چڑھاو کے بعد کلوزنگ ہنڈرڈ انڈیکس میں سترہ پوائنٹ کی کمی پر ہوئی۔

 

مارکیٹ کاروبار کے آغاز پر ہی اتار چڑھاو کا شکار ہو گئی، پہلے سیشن میں ٹریڈنگ کے دوران مندی بڑھتی رہی، لیکن دوسرے سیشن میں ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو پوائنٹ کا اضافہ بھی دیکھا گیا، تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس سترہ پوائنٹ کی کمی سے چالیس ہزار دو سو اڑتالیس پر بند ہوا۔

 

تین سو بیالیس کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہوا، ایک سو ساٹھ کی قیمت میں اضافہ اور ایک سو اڑسٹھ کی قیمت میں کمی ہوئی، مجموعی طور پر دس کروڑ تریسٹھ لاکھ شئیرز کا لین دین ہوا، شئیرز کی مجموعی مالیت اٹھارہ ارب روپے کی کمی سے تراسی کھرب چھپن ارب روپے رہ گئی۔