آئی جی پنجاب کی زیرصدارت آر پی اوزاورڈی پی اوز کی ویڈیولنک کانفرنس

آئی جی پنجاب کی زیرصدارت آر پی اوزاورڈی پی اوز کی ویڈیولنک کانفرنس


 لاہور(24نیوز): آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نوازکی زیرصدارت آر پی اوزاورڈی پی اوز کی ویڈیولنک کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔عید میلاد النبیﷺ کے اجتماعات، جلوسوں اور محافل کے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کانفرنس میں صوبے کے تمام اضلاع میں لاء اینڈ آرڈر اور سکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی اوز اپنے اضلاع میں عید میلاد النبی ﷺ کے اے کیٹیگری کے جلوسوں کے سکیورٹی پلان کی خود نگرانی کریں۔ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لا

یا جائے۔

سکیورٹی ڈیوٹی پر مامورافسران و اہلکار اپنی حفاظت کیلئے وضع کردہ ایس اوپی پر عمل در آمد یقینی بنائیں۔ آئی جی نے کہاکہ تمام اضلاع میں پیشہ ور اور عادی ملزمان اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔ کانفرنس کے اختتام پر پشاور میں شہید ہونے والے ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔