اکرم خان درانی کی امجد لطیف سےملاقات، بنوں میں جاری گیس منصوبوں پرگفتگو

اکرم خان درانی کی امجد لطیف سےملاقات، بنوں میں جاری گیس منصوبوں پرگفتگو


لاہور (24 نیوز): وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی کی ایم ڈی سوئی گیس امجد لطیف سے ملاقات، بنوں میں جاری گیس منصوبوں پر تبادلہ خیال۔

 

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی کی ایم ڈی سوئی ناردرن گیس پائپ لائن امجد لطیف سے انکے آفس میں ملاقات کی، ملاقات میں ضلع بنوں میں جاری گیس کے منصوبوں پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

اکرم خان درانی نے بنوں ٹائون شپ کی یونین کونسلز میں گیس پائپ لائن بچھانے کی ایم ڈی سے درخواست کی، درخواست قبول کرتے ہوئے ایم ڈی سوئی گیس نے بنوں ٹائون شپ کی تمام یونین کونسلز میں گیس کی منظوری دے دی اور کام کو جلدی سے مکمل کرنے کی بھی ہدایات جاری کردی۔

 

گیس کی فراہمی پر وفاقی وزیر نے ایم ڈی سوئی گیس کا خصوصی شکریہ آدا کیا۔