ایشیائی ترقیاتی بینک:27 کروڑ 50 لاکھ ڈالرکے قرض کی منظوری دے دی گئی

ایشیائی ترقیاتی بینک:27 کروڑ 50 لاکھ ڈالرکے قرض کی منظوری دے دی گئی


 اسلام آباد(24نیوز): ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالرکے قرض کی منظوری دے دی۔ منصوبے کے تحت 117 کلومیٹر طویل بڑی نہر، 97 کلومیٹر ذیلی نہریں اور485 واٹر  کورسز  بنائیں جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈی بی کا کہنا ہے کہ قرض کو پنجاب کے اضلاع جہلم اورخوشاب میں آپباشی کے منصوبے کیلئے اس​ تعمال میں لایا جائے گا۔ جلال پورآبپاشی منصوبےسے68 ہزارہیکٹرز اراضی کودریائےجہلم سے پانی فراہم کیا جائے گا، منصوبے کے تحت 117 کلومیٹر طویل بڑی نہر، 97 کلومیٹرذیلی نہریں اور485 واٹر کورسز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔