سرد موسم آتے ہی مالٹا اور کینو شہریوں کی توجہ کا مرکز بننے لگے


 فیصل آباد(24نیوز): سرد موسم کےکھابوں کے ساتھ ساتھ ثمرات بھی بدل گئے۔ مالٹا اور کینو شہریوں کی توجہ کا مرکز بننے لگے۔ کینو کے باغ میں داخل ہوتے ہی وزن سے اسکی نرم ونازک ٹہنیاں جھکی دکھائی دیتی ہیں. باغوں میں لگے شاندار پھل کو دیکھنے شہری بھی کھچے چلے آتے ہیں۔

مالٹااور کینو نعمت رب جلیل ہونے کے ساتھ قدرت کا حسین تحفہ بھی ہے۔ مالٹا جہاں طبیعت کو فرحت کا احساس دلاتا ہے وہیں اس سے دل ودماغ کو بھی تسکین ملتی ہے۔ سبز پتوں میں چھپا نارنجی پھل ذائقے میں بھی عمدہ ہے۔ کینو کے باغ میں داخل ہوتے ہی وزن سے اسکی نرم ونازک ٹہنیاں جھکی دکھائی دیتی ہیں۔ باغوں میں لگے شاندار پھل کو دیکھنے شہری بھی کھچے چلے آتے ہیں۔

ستتر سال قبل پاکستان میں پہلی بار کامیاب تجربے سے کینو اگایا گیا۔ رسیلے ترش پھل کی جانب لوگوں کی توجہ دیکھ ماہر ثمرات نے اس پر بھرپورکام کیا۔ ماہر ثمرات کا کہنا ہے جلد مارکیٹ میں بنا بیجوں کے کینو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔دکھنے میں دلکش غزائیت سے بھرپور وٹامن سی کی بھرمار لیئے یہ کینو سرد موسم کی بہترین سوغات ہے۔