فلم پدماوتی، بھارتی انتہا پسندوں نے ایک شخص کی جان لے لی

فلم پدماوتی، بھارتی انتہا پسندوں نے ایک شخص کی جان لے لی


 (ویب ڈیسک): بھارت میں انتہا پسندوں نے فلم پدماوتی کے تنازع پر ایک شخص کی جان لے لی۔

 

بھارت میں انتہا پسند دپیکا پدوکون کی فلم پدماوتی کے تنازعے پر خون خرابے پر اتر آئے، ریاست راجھستان کے شہر جے پور میں نہار گڑھ قلعہ میں ایک شخص کو مار ڈالا اور گلے میں پھندا ڈال کر لاش لٹکا دی۔

 

لاش کے قریب پڑھے پتھروں پر پدماوتی سے متعلق دھمکی آمیز پیغام بھی تحریر تھا، جس پر انتہا پسندوں نے لکھا تھا کہ ہم صرف پتلے نہیں لٹکاتے، ایک اور پتھر پر صرف پدماوتی لکھا تھا۔

 

فلم پدماوتی کا معاملہ اب بھارت میں قومی مسئلے کی صورت اختیار کرچکا ہے، جس میں انتہا پسند ایک طرف اعتدال پسند طبقہ دوسری طرف ہے۔