مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر نواز شریف نے پارٹی مشاورتی اجلاس طلب کر لیا


 لاہور (24 نیوز): مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں محمد نواز شریف نے پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں محمد نواز شریف نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔ جاتی امراء میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم شاہد عباسی سمیت اہم وفاقی وزاء شریک ہوں گے۔

 

بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ اجلاس میں قومی اسمبلی میں ووٹ نہ دینے والوں کے سیاسی سزا کا تعین کیا جائے گا۔

 

اجلاس میں ن لیگ کی آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔