کرتارپور بارڈ رکھولنے پر مودی سرکار بھی خوش

 کرتارپور بارڈ رکھولنے پر مودی سرکار بھی خوش


نئی دہلی(24نیوز) بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے پاکستان کی کرتارپور سرحد کھولنے کے اقدام کے تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوریڈور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے ایک پُل ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی  کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کرتارپور سرحد کھولنے کے اقدام کے سراہتے ہیں ،  ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ کرتارپور کی سرحد کھولنے سے دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے، دونوں ممالک کے درمیان حکومتی سطح پر تعلقات میں بہتری اور تنازعات کا حل وقت پر ہی نکلے گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ  گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس کے دوران کرتار پور سرحد کھولنے پر غور کیا گیا جس کے بعد کابینہ نے کرتار پور منصوبے کی منظوری دی جس کے تحت بھارت پاکستان کی سرحد تک اپنی حدود میں سکھ یاتریوں کے لیے سڑک تعمیر کرے گا۔

واضح رہے کہ ضلع نارووال میں واقع کرتار پور بھارتی سرحد سے متصل علاقہ ہے جہاں سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک دیو جی نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے اور یہیں گردوارے میں ان کی قبر بھی ہے۔