ایک طرف سادگی کا درس، دوسری جانب منسٹر انکلیو کا بجت بڑھانے کی سفارشات

ایک طرف سادگی کا درس، دوسری جانب منسٹر انکلیو کا بجت بڑھانے کی سفارشات


اسلام آباد(24نیوز)  وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ منسٹر انکلیو رہنےکے قابل نہیں۔ اظہار برہمی کرتے ہوئے منسٹر انکلیو کا بجٹ بڑھانے کیلئے پلانگ ڈویژن کو سفارشات ارسال کردیں ۔

وفاقی دارالحکومت میں سرکاری مکانوں کا برا حال ہے جبکہ وزراء بھی بنگلوں کی مرمت نہ ہونے پر پریشان ہیں۔تین ماہ گزرنے کے بعد بھی وزراء کے گھروں کی تزئین و آرائش اور مرمت نہیں ہو سکی، پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ ذرائع کے مطابق منسٹر انکلیو کیلئےصرف 10 لاکھ روپے کا بجٹ ہے جو تمام 37 بنگلوں کی ضروریات پورا کرنے کیلئے ناکافی ہے۔

یہی نہیں بلکہ فواد چودھری کے مطابق لیگی وزرا جاتے جاتے سرکاری گھروں کا قیمتی سامان بھی ساتھ لےگئے۔ ذرائع کے مطابق منسٹر انکلیو فنڈز بڑھانے کیلئے سہ ماہی اجلاس کیلئے بجٹ سفارشات بھجوا دی گئی ہیں۔غالب امکان ہے کہ ان گھروں کی تزئین و آرائش جلد ہو جائے گی لیکن کیا چھوٹے سرکاری ملازمین کے گھروں کی بھی سنی جائےگی اس کا جواب شاید کسی کے پاس نہ ہو ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔