اکشے اور رجنی کانت کی فلم " ٹو پوائنٹ زیرو"ریلیز سے پہلے ہی سپرہٹ

اکشے اور رجنی کانت کی فلم


ممبئی ( 24 نیوز ) اکشےکمار اور رجنی کانت کی فلم " ٹو پوائنٹ زیرو " ایڈوانس بکنگ اورمختلف مد میں فلم ابتک 490 کروڑ کما چکی ہے۔

 اکشے کمار اور رجنی کانت کی فلم " ٹو پوائنٹ زیرو "ریلیز سے پہلے ہی سپرہٹ ہوگئی، ایک رپورٹ کے مطابق ایڈوانس بکنگ اور مختلف مد میں فلم ابتک 490 کروڑ کما چکی ہےجبکہ فلم " ٹو پوائنٹ زیرو "پر 550 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ بالی ووڈ ہیرو اکشے کمار فلم میں ولن کے روپ میں نظرآئیں گے۔ دیگر اداکاروں میں ایمی جیکسن،  سوہنشہ پانڈے، عادل حسین، کالابھنن شجاع، ریاض خان اور ایشوریا رائے بچن شامل ہیں۔

یاد رہے کہ فلم 29 نومبر  کو ریلیز کی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer