امریکا نے 8 افراد کوعالمی دہشت گرد قرار دے دیا

امریکا نے 8 افراد کوعالمی دہشت گرد قرار دے دیا


واشنگٹن ( 24 نیوز ) عالمی دہشت گردوں پر افغانستان میں حملوں میں ملوث ہونے پرپابندی لگائی، امریکی محکمہ خزانہ نے ان افراد کے امریکا میں موجود اثاثے بھی منجمد کردیئے ہیں ۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق  عالمی دہشت گرد قرار دیے گئے افراد میں 4 افغان، 2 پاکستانی اور 2 ایرانی شہری شامل ہیں، ان افراد کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد اور دیگر مالی پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے طالبان سے تعلق رکھنے والے عالمی دہشت گرد قرار دیئے گئے افراد میں عبداللہ صمد فاروقی، محمد داؤد مزمل، عبد الرحیم منان اور صدر ابراہیم افغانی شامل ہیں جبکہ 2 پاکستانی شہریوں میں عبدالعزیز اور حافظ عبدالماجد شامل ہیں۔عالمی دہشت گرد قرار دیئے گئے ایرانی شہریوں میں محمد ابراہیم اوہوادی اور اسماعیل رضاوی بھی شامل ہیں۔