امریکہ نےپاکستان سےایک بار پھر ڈومور کامطالبہ کردیا

امریکہ نےپاکستان سےایک بار پھر ڈومور کامطالبہ کردیا


واشنگٹن(24نیوز) امریکا نے پھر ڈومور کا راگ الاپ دیا،وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ توقع ہے پاکستان دہشتگردوں کو محفوظ پناہ گاہیں نہیں دے گا،امریکا کی جنوبی ایشیا پالیسی تبدیل نہیں ہوئی،امید ہے پاکستان کو جو ہدف دیا گیا وہ پورا کرےگا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ہماری جنوبی ایشیاپالیسی تبدیل نہیں ہوئی، جنوبی خطے سے دہشتگروں کے نیٹ ورکوختم نہ کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے، امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان دہشتگردوں  کو پناہ مہیا نہیں کرے گا اور ان کے خلاف جامع حکمت عملی اپناتے ہو ئےکارروائی عمل میں لائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات رواں برس کے پہلے ماہ سے ہی تناؤکا شکار ہیں، جب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے سماجی رابطے کی وئب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہو ئےکہا تھا کہ' امریکہ گزشتہ پندرہ سال سے احمقوں کی طرح 33 ارب ڈالرپاکستان کو امداد دے رہا ہے اور پاکستان نےہمیں سوائے دھوکے اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں دیا'۔