بھارت درندگی سے باز نہ آیا،مزید 2کشمیری نوجوان شہید کردیا

بھارت درندگی سے باز نہ آیا،مزید 2کشمیری نوجوان شہید کردیا


سرینگر( 24نیوز )تقسیم ہند کو ستر سال گزرنے کے باوجود کشمیریوں کے مسائل میں کمی نہ آئی ،خونخوار بھارتی بھیڑیوں نے مقبو ضہ وادی میں درندگی کی انتہا کردی، بھارتی فوج نے مزید 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
   کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں سری نگر کے علاقے نوگام میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے محاصرہ کیا اور فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
نوجوانوں کی شہادتوں کے بعد احتجاجاً کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی فورسز کے خلاف احتجاج کیا، نوجوانوں کی شہادتوں کے خلاف حریت قیادت نے آج کلگام تک احتجاجی مارچ کی کال دی ہے۔ دوسری جانب کٹھ پتلی انتظامیہ نے بڈگام میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے جب کہ علاقے میں تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک 14 سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔