لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کردی

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کردی


لاہور(24نیوز)  لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں2رکنی بنچ نے  اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شہباز شریف کو آشیانہ ہاﺅسنگ کیس میں انکوائری مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے سے قبل گرفتار کیا گیا حالانکہ انکوائری مکمل اور جرم ثابت ہونے سے قبل نیب کا ملزم کو گرفتار کرنا آئین کے آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ شہباز شریف کی گرفتاری آئین سے متصادم ہونے پر چیئرمین نیب کا شہباز شریف کی گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد شہباز شریف کی ضمانت کیلئے دائر درخواست   پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا  جسے اب خارج کردیا گیا۔
 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔