پولیو کا عالمی دن، پاکستان کو پولیو فری بنانے کا عزم

پولیو کا عالمی دن، پاکستان کو پولیو فری بنانے کا عزم


پشاور (24 نیوز) خیبرپختونخوا میں پولیو کے عالمی دن کی مناسبت سےشہید سیکورٹی اہلکاروں اور پولیو ورکروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیو کے عالمی دن کی تقر یب وزیر اعلی ہاوس میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر وز یر صحت ہشام انعام اللہ خان کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے دوران اب تک 30کے قریب ورکرز اور پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں، کوشش ہے کہ اپنے دور حکومت میں شہداء کے لواحقین کی مدد کروں۔وز یر صحت ہشام انعام اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے علاوہ پوری دنیا پولیو فری ہے، خیبر پختونخوا میں پولیوکو صرف دو کیسز تک محدود کرنا بہت بڑی کامیابی ہے۔

علاوہ ازیں خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا  کہ بعض ناگزیر وجوہات کے باعث پولیو فری پاکستان نہ بن سکا۔