گورنر سندھ جوش میں ضرورت سے زیادہ آگے نکل گئے

گورنر سندھ جوش میں ضرورت سے زیادہ آگے نکل گئے


کراچی(24نیوز) پاکستان کوارٹر کے مکینوں سے ہمدردی جتانے کی دوڑ میں گورنر سندھ جوش میں ضرورت سے زیادہ آگے نکل گئے۔ چیف جسٹس نے دوماہ کیلئے بے دخلی کی کاروائی روکنے کو کہا، گورنر سندھ تین ماہ بتاتے رہے ۔

کراچی میں پاکستان کوارٹر کے مکین ان دنوں اضطراب کی کیفیت میں ہے  کہ برسوں سے سرپر جو چھت تھی جانے کب چھن جائے  لیکن انہیں کُچھ سکون تو اس وقت ملا جب چیف جسٹس نے دو ماہ کیلئے بے دخلی کیلئے کی جانے والی کاروائی روک دی  اور متاثرین کے ساتھ مل کر متبادل منصوبہ بندی کی ہدایت بھی کی ۔ دلچسب بات یہ ہے کہ ان دنوں کراچی کی ہرجماعت پاکستان کوارٹر کے مکینوں کا دُکھ بانٹنے میں پیش پیش ہے ۔

سیا ست کا تقاضا جو ہے اور پی ٹی آٹی بھی اس تقاظے کو پورا کرنے میں پیش پیش ہے مگر گورنرسندھ عمران اسماعیل جوش میں کُچھ آگے نکل گئے ۔  چیف جسٹس نے توکاروائی دو ماہ کیلئے روکنے کا اعلان کیا  مگروہ یہی فرماتے رہے ہیں کہ بے دخلی کی کارروائی تین ماہ کیلئے ملتوی کی گئی ہے ۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔