کینسر کے شکار عرفان خان صحت یابی کی طرف گامزن

کینسر کے شکار عرفان خان صحت یابی کی طرف گامزن


ممبئی (24 نیوز) بولی وڈ اداکارعرفان خان کو رواں برس مارچ میں نیورو اینڈو کرائن کا مرض لاحق ہوگیا تھا جس کے باعث وہ علاج کے لیے بھارت سے برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔

عرفان خان نے کینسر جیسی موذی مرض کا جواں مردی سے مقابلہ کیا، اب وہ صحت یابی کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔  اگست میں ان کی 6 کیموتھراپیاں مکمل ہوگئیں،کیموتھراپیوں کی وجہ سے وہ کافی کمزور ہوگئے تھے تاہم مجموعی طور پر ان کی حالت بہتر بتائی گئی تھی اور اب ان کے حوالے سے ایک اہم اور بڑی خبر سامنے آئی ہے، جس کے مطابق وہ جلد ہی لندن سے بھارت منتقل ہوجائیں گے،عرفان خان اگلے 2 دن کے اندر بھارت پہںچیں گے۔

ذرائع کے مطابق عرفان خان صحت مند ہوتے ہی فلمی دنیا میں واپسی کریں گے اور ممکنہ طور پر وہ اپنی 2017 کی فلم ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل سے اداکاری کا ایک بار پھر آغاز کریں گے۔