وزیراعظم کے خطاب پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ردعمل

وزیراعظم کے خطاب پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ردعمل


24نیوز: سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ این آر او کس نے کیسے اور کب مانگا،انصاف اور احتساب کے نام پر انتقام نہیں چلے گا،ترجمان بلاول بھٹو مصطفیٰ نواز کھوکھر کہتے ہیں قرضہ اور بھیک نہ مانگنے کے دعوے کرنے والا قرضہ بھی مانگ رہا ہے اور بھیک بھی۔

وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سے این آراوکس نے کیسے اور کب مانگا، کرپٹ عناصر میں گھرا شخص دوسروں کو کیسے دیانت کا سبق دے سکتا ہے، نااہلی چھپانے کیلئے لوگوں کو احتساب کے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا،اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے کی دعوت دینے والا ملک و قوم کا خیرخواہ نہیں ہوسکتا۔
دوسری جانب ترجمان بلاول بھٹو مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ قرضہ اور بھیک نہ مانگنے کے دعوے کرنیوالا آج قرضہ بھی مانگ رہا ہے اور بھیک بھی،این آر او کون مانگتا ہے، عمران خان اپنا این آر او اپنے پاس سنبھال کر رکھیں،ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان ثالثی کے وعدہ سے پہلے عمران خان بتائیں کیا اس حوالے سے پارلیمنٹ کی منظور شدہ قرارداد پڑھی ہے۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔