امریکا جو کہتا ہے کہے ہم سنیں گے لیکن امریکا کے پابند نہیں:وزیر خارجہ

  امریکا جو کہتا ہے کہے ہم سنیں گے لیکن امریکا کے پابند نہیں:وزیر خارجہ


24نیوز: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نیویارک پہنچ گئے , امریکی ہم منصب سے ملاقات بھی ہو گی.

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نیویارک پہنچ گئے ۔ اقوام متحدہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ، امریکی ہم منصب سے ملاقات بھی ہو گی ۔شاہ محمود  قریشی کا کہنا تھا کہ  امریکا جو کہتا ہے کہے ہم سنیں گے لیکن امریکا کے پابند نہیں، پاکستان کی ترجیحات، مفادات اور ضروریات مدِ نظر رکھیں گے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے شاہ محمود قریشی کو خوش آمدید کہا ،ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ کا بہت بھاری ایجنڈا اور تھکا دینے والا شیڈول منتظر ہے ، ٹوئٹر پر 2 تصاویر بھی شیئر کیں ۔

علاوہ ازیں بھارت سے مذاکرات کے حوالے سے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں،بھارت سے مسائل کے حل کا مناسب راستہ مذاکرات ہیں،دیکھنا ہوگا کون امن کی بات کر رہا ہے اور کون فرار کے راستے پر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ایسی زبان استعمال نہیں کی جو غیر سفارتی ہو۔