بھارت نے پاکستان سے آبی جنگ شروع کر دی

بھارت نے پاکستان سے آبی جنگ شروع کر دی


24نیوز : بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے ،رات گئے دریائےستلج،راوی اورچناب میں پانی چھوڑدیا،پانی کی سطح بلندہوناشروع ،قریبی آبادیوں کوخطرہ ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا، رات گئے دریائےستلج،راوی اورچناب میں پانی چھوڑدیا، پانی کی سطح بلندہوناشروع ہو گئی ۔قریبی آبادیوں کوخطرہ ہو سکتا ہے جبکہ ہیڈ مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب،آس پاس کے دیہات کو فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی، چہورکےمقام پرنالاڈیک میں طغیانی، متعدددیہات زیرآب آگئے۔
دریائے چناب میں وزیرآباد کے مقام پرپانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ ہیڈ مرالہ سے بہنے والا 75 ہزار کیوسک پانی کا ریلا اب وزیرآباد سے گزر رہا ہے۔لوگوں کو وارننگ جاری کر دی گئی۔