احتساب عدالت نے نوازشریف کو 3 دن کا استثنیٰ دے دیا

احتساب عدالت نے نوازشریف کو 3 دن کا استثنیٰ دے دیا


لاہور( 24نیوز ) احتساب عدالت ، نوازشریف کو3دن حاضری سے استثنیٰ مل گیا،جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لاہورہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق  احتساب عدالت میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے 5 روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی،عدالت نے نواز شریف کو 3 دن کی حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے اور بیگم کلثوم نواز وفات کی وجہ سے لوگ افسوس کر نے آرہے ہیں جس وجہ سے نواز شریف عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔

دوسری جانب نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف غداری کیس بنانے کی درخواست پر آج سماعت ہو ئی ،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لاہورہائیکورٹ پیش ہوئے ہائیکورٹ نے غداری کیس میں شاہد خاقان عباسی کوطلب کیاتھا۔علاوہ ازیں عدالت نے گزشتہ سماعت پرشاہد خاقان عباسی کے وارنٹ جاری کیےتھے۔ سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔