ہارر فلم ’جوکر‘ کی پہلی جھلک دیکھتے ہی لوگوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی

ہارر فلم ’جوکر‘ کی پہلی جھلک دیکھتے ہی لوگوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی


24نیوز: ہالی وڈ کی نئی ہارر فلم ’جوکر‘ کی پہلی جھلک نے لوگوں میں خوف کی لہر دوڑا دی،فلم آئندہ سال اکتوبر میں ریلیز ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق دل دہلا دینے والے واقعات اور جسم میں خوف کی لہر پیدا کر دینے والے مناظر ،ہالی وڈکی نئی ہارر فلم ’جوکر‘ کی پہلی جھلک نے لوگوں میں خوف کی لہر دوڑا دی،ہدایتکارٹوڈ فلپس کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے اسٹینڈ اَپ کامیڈین کے گرد گھوم رہی ہے جو حالات و واقعات کی پریشان ہو کر جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیتا ہے اور اس کے بعد پیش آنیوالے واقعات لوگوں کو حیران و پریشان کر دیتے ہیں۔

55ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی یہ فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت نمائش کے لئے پیش کی جائےگی ،آئندہ سال4اکتوبر کو سنسنی سے بھرپور یہ ڈی سی کامکس ایکشن ہاررفلم سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔