کراچی میں5 روزہ پولیو مہم کا آغاز

کراچی میں5 روزہ پولیو مہم کا آغاز


کراچی(24نیوز)  سندھ بھر میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز ،مہم کے دوران صوبے بھر میں 5 سال سے کم عمر کے 87 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق  سندھ بھر میں 5 روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، صوبائی وزیرصحت  نے سہراب گوٹھ میں بچے کوقطرے پلاکر مہم کا افتتاح کیا۔  میڈیا سے بات چیت میں وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ  والدین لازمی بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں، کانگو کےبڑھتےہوئے کیسز کی روک تھام کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو کا  مزیدکہنا تھا کہ شہرمیں کتوں کے کاٹنےکے بعد لگائی جانے والی ویکسین تمام اسپتالوں میں موجود ہے، کتےکے کاٹنے کے بعد ویکسین لگوانے سے اوور ڈوز ہوجاتی ہے۔  دوسری جانب صوبے بھر میں پولیو مہم کے دوران 87 لاکھ جبکہ شہر قائد میں 24 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم کے دوران شہر بھر میں 12 ہزار سے زائد رضاکار اور 5 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔