شیریں مزاری نے اپنی بیٹی سے بولنے کا حق چھین لیا

شیریں مزاری نے اپنی بیٹی سے بولنے کا حق چھین لیا


اسلام آباد(24نیوز) وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے اپنے ہی گھر میں آزادی اظہار کا حق سلب کرلیا، شیریں مزاری کی بیٹی کو اپنا ٹویٹراکاؤنٹ بند کرنا پڑ گیا, ایمان مزاری کی ٹویٹس پر والدہ شیریں مزاری نے واٹس ایپ پر سخت میسج کیا، ایمان مزاری نے والدہ کا واٹس ایپ میسج بھی ٹویٹ کردیا۔ 
تفصیلات کے مطابق  وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے اپنے ہی گھر میں آزادی اظہار کا حق سلب کر لیا۔  شیریں مزاری کی بیٹی کو اپنا ٹویٹر اکاونٹ بند کرنا پڑ گیا۔  بیٹی ایمان مزاری کی ٹویٹس پر والدہ شیریں مزاری نے واٹس ایپ پر سخت میسیج کیا۔  بیٹی ایمان مزاری نے والدہ شیریں مزاری کا واٹس ایپ میسیج بھی ٹویٹ کر دیا، رد عمل آنے پر ایمان مزاری نے کل ٹویٹ ڈیلیٹ کیا۔

واضح رہے کہ  تحریک انصاف مخالف موقف رکھنے پر شیریں مزاری  بیٹی سے کافی عرصے سے خائف تھیں۔والدہ کے دباو  پر ایمان مزاری کو آج اپنا ٹویٹر اکاونٹ ہی بند کرنا پڑا۔