بھارت کے بعد افغانستان نے بھی ’’پنگے‘‘لینا شروع کر دیے

بھارت کے بعد افغانستان نے بھی ’’پنگے‘‘لینا شروع کر دیے


24نیوز : افغان فورسز نے کندھار سے متصل سرحد پر پاکستان کی جانب سے لگائے جانے والے خاردار تاروں اور باڑ کو اکھاڑ دیا ۔

 تفصیلات کے مطابق افغان سرحدی فورسز کے ایک اہلکار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی پولیس سربراہ نے حکم دیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے افغان حدود میں باڑ لگایا جارہا ہے جسے ہر صورت روکا جائے ، جس کے بعد پاکستانی فورسز سے بات چیت بھی ہوئی لیکن انہوں نے کام بند کرنے سے انکار کردیا ،جس کے بعد افغان سرحدی فورسز نے لگائے جانے والے باڑ کو اکھاڑ دیا ۔

واضح رہے کہ افغانستان سے متصل سرحد پر پاکستان نے 70 فیصد باڑ لگا دیا ہے۔ چمن پاک افغان بارڈر پر باڑلگانے کا کام بلاتعطیل جاری رہے گا . افغان سرحد پر فلیگ میٹنگ میں کہا کہ اگر کوئی مئسلہ ہے تو کابل اسلام آباد سے برارآست بات کرے. بلوچستان میں چمن کے ساتھ پہلی بار پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کاکام تیزی سے شروع ہوگیا ہے .بیک وقت دومقامات پر فینسنگ کا کام کئی کلو میٹر تک مکمل کیا جا چکا ہے .یہ کام جب چمن بارڈ پر سروساہان کے علاقے میں شروع ہوا تو افغان اہلکاروں نے اس پر اعتراض اٹھایا اور قندہار پولیس کے چیف جنرل رازق کی ہدایت پر بڑی تعداد میں افغان اہلکار اس علاقے میں پہنچ  گئے۔