پشاور:علاقہ چمکنی کھیل کے میدان سے محروم

پشاور:علاقہ چمکنی کھیل کے میدان سے محروم


پشاور (24نیوز) علاقہ چمکنی میں کھیل کے میدان نہ ہونے کے سبب سکول میں کھیل کود کے فیسٹیول منعقد ہوتے ہے۔

تفصیلات کے مطابق  صوبائی حکومت نے ہر یونین کونسل میں کھیل کود کا میدان بنانے کا وعدہ کیا تھا جو ابھی تک وفا نہ ہو سکا، چمکنی میں منعقد ہوا انصاف سپورٹس فیسٹیول جس میں کرکٹ فٹبال کے ساتھ چھ دیگر مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا ۔

کھیل کود جسمانی نشونما کے لئے انتہائی ضروری تصور کیا جاتاہے ۔ ضلعی انتظامیہ پشاور اہل علاقہ کے لئے ہر سال سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد توکرتی ہے مگر علاقہ میں کھیل کود کا کوئی میدان دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے، ممبر نیشنل اسمبلی عامر ایوب نے علاقے میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو سراہا اور کھیل کا میدان بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔