کراچی( 24نیوز ) سندھ میں سندھی زبان لازمی قرار دیدی گئی، سندھ حکومت نے تمام نجی اسکولوں کوسندھی زبان پڑھانے کولازمی قرار دے دیا، وزیر تعلیم کہتے ہیں سندھی زبان پڑھانےپرہی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا ۔
ضرور پڑھیں:ناصر جمشید نے سپاٹ فکسنگ کا اعتراف کر لیا
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سردارعلی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھی زبان کو مضمون کی حیثیت سے پڑھایا جائے ,ساتھ ہی حکومت سندھ نے اسکول انتظامیہ کو خبر دار بھی کردیا ,کہا کہ سندھی زبان لازمی پڑھانےکی شرط پر ہی اسکول انتظامیہ کو رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا .
علاوہ ازیں وزیر تعلیم کے پرائیویٹ اسکولز کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں تربیت یافتہ سندھی زبان کی اساتذہ کو بھرتی کیا جائے، سندھی زبان اولیول کے طلبہ کے لئے بھی لازمی ہوگی .
ضرور پڑھیں: قومی بچت کی اسکیموں میں سرکایہ کاری بڑھ گئی