مہدی حسن کے انداز میں غزلیں گانے والے ضعیف سبزی فروش کی دھوم
مہدی حسن کے انداز میں غزلیں گانے والے ضعیف سبزی فروش کی دھوم

مہدی حسن کے انداز میں غزلیں گانے والے ضعیف سبزی فروش کی دھوم


حیدرآباد (24 نیوز) 65 سالہ محمد حنیف، جو اپنی سریلی آواز اور مہدی حسن کے انداز میں غزلیں گانے کی وجہ سے مہدی حسن کے نام سے مشہور ہے۔

عمر چاہے کتنی ہی کیوں نہ ہو۔ اگر دل زندہ ہوتوانسان ہر محفل کی رونق اورخوشی کا سبب بن جاتا ہے، ایسے ہی ایک شخص محمد حنیف، جو اپنی سریلی آواز اور مہدی حسن کے انداز میں غزلیں گانے کی وجہ سے مہدی حسن کے نام سے مشہور ہے۔محمد حنیف کے دوست اور اہل محلہ ان سے غزلیں اور گانے سن کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔

محمد حنیف غریب طبقے سے تعلق رکھتا ہے جو سبزیاں فروخت کرکے اپنا گزر بسر کرتا ہے، منفرد انداز میں غزلیں گاکر سبزیاں فروخت کرنے والے حنیف کو کافی مقبولیت حاصل ہے۔ سریلی آواز اور مہدی حسن کے انداز میں گانے کے باوجود پذیرائی نہ ملنے پر مایوس بھی ہے۔

دل کے عارضے میں مبتلا یہ شخص انتہائی زندہ دل انسان ہے جو لوگوں کی فرمائشیں پوری کرکے ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتا ہے۔