نئے پاکستان میں صحت کا شعبہ کون ٹھیک کرے گا؟ وزیراعظم کا کزن

نئے پاکستان میں صحت کا شعبہ کون ٹھیک کرے گا؟ وزیراعظم کا کزن


لاہور ( 24 نیوز )وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پرصحت کاشعبہ ٹھیک کرنے کاٹاسک عمران خان کے کزن ڈاکٹر نوشیرواں برکی کو سونپ دیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ٹاسک فورس میں شامل ڈاکٹروں کی فہرست جاری کر دی گئی ، ٹاسک فورس پرائیویٹ اسپتالوں کے ڈاکٹرز ، فارماسسٹس اور نرسز پر مشتمل ہے۔وزیر اعظم کے کزن ڈاکٹر نوشیرواں برکی کو ٹاسک فورس کا سینئر رکن نامزد کردیا گیا ہے۔

ٹاسک فورس میں شامل دیگر ارکان میں سی ای او شوکت خانم ڈاکٹر فیصل سلطان ، انڈس ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر عبدالباری ، چیف میڈیکل آفیسر شوکت خانم ڈاکٹر عاصم یوسف، امریکہ میں مقیم بائیومیڈیکل انجینئر پروفیسر حامد زمان ، آغا خان یونیورسٹی کے سابق ڈائرییکٹر فارمیسی لطیف شیخ  ، آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر ذوالفقار اے بھٹہ ،شفا کالج آف نرسنگ کی ڈین پروفیسر رئیسہ گل،  پاکستان نرسز ایسوسی ایشن کی صدر شاہین غنی ، صدر پاکستان نرسنگ کونسل پروفیسر ڈاکٹر رفعت جان، ڈائریکٹر نرسنگ شوکت خانم ریحانہ الہٰی اور وفاقی سیکریٹری صحت ممبر ان میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر کے کسی سرکاری میڈیکل کالج یا ہسپتال کا کوئی نمائندہ ٹاسک فورس میں شامل نہیں ہے۔    

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔